اسراٸیل پر حملے کے اہم محرکات
*ان کے پاس ہتھیار اور طیارے ہیں ، اور ہمارے ساتھ اللّٰہ ہے* یہ بات آج فلسطینی غزہ کی ایک بہادر لڑکی نے اسوقت کہی ، جب فلسطینی شیروں نے غزہ کی سرحد پر صہیونی قابض فوج پر ایک بڑا حملہ کرکے ناجاٸز ریاست اسراٸیل کے سرحدی فوجی اڈے پر قبضہ کیا اور بہت سے صہیونی یہودی فوجیوں اور آبادکاروں کو گرفتار کرلیا۔۔ *دوستو۔۔!* صہیونی ناجاٸز ریاست اسراٸیل اور فلسطین کے تنازعات کے متعلق کچھ اہم چیزیں اور معلومات آپ سے شٸیر کرنا ضروری ہیں تاکہ آپ مذید اچھے طریقے سے معاملات سمجھ سکیں۔۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آج بروز ہفتہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے گزشتہ سالوں کے دوران کیے گئے سب سے بڑے اس حملے میں 22 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حماس کی جانب سے جہاں ایک طرف ہزاروں راکٹ غزہ کی پٹی پر فائر کیے گئے وہیں مجاہدین بھی شہر میں داخل ہو گئے۔ صہیونی ناجاٸز ریاست اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔ جس کے بعد حماس کے رہنما محمد ضیف کا کہنا تھا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بہت ہو چکا ہے۔ دوستو۔۔! اب تھوڑا اس تنازعہ کے بیک گراٶن...