اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کی پاکستان آمد اور کوٸٹہ میں ہوا بم دھماکہ

اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کے دشمن سخت بوکھلاۓ ہوۓ ہیں اور اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ کوٸٹہ میں ہوا بم دھماکہ ہے یہ کون لوگ ہیں جو اس ملک میں رہ کر اسکا برا چاہتے ہیں؟؟؟ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ، ایف اے ٹی ایف کا اہم ترین سیشن جاری ہے ، جس میں پاکستان کا موقف اسی ٹھوس اور جامع بنیاد پر قائم ہے کہ پاکستان ایک امن پسند اور پرامن ملک ہے ۔ بہت سے ایسے ممالک جو گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ قرار دیتے رہے ہیں ، اور پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات جاری کرتے رہے ہیں ۔ آج ان سب کے اس بیانئے کی عملی طور پر نفی کرتے ہوئے جرمن سفیر ، برطانوی حکومت کے اعلیٰ عہدے داران ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، سمیت دیگر کئی عالمی سطح کے عہدے داروں کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کی خاطر پاکستان کے عوام اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو ایک پرامن ملک قرار دے رہے ہیں ۔ تو بھلا پاکستان کے دشمن سانپوں اور ...