اشاعتیں

جولائی, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تیرے ارب ہا بندے ہیں، مگر میرا فقط تُو ہے

تصویر
 حمدِ باری تعالیٰ تیرے ارب ہا بندے ہیں، مگر میرا فقط تُو ہے مری ہر سانس کی منزل، مری ہر اک دعا تُو ہے زمانہ ساتھ دے نہ دے، مجھے پروا نہیں اس کی مرے بےکس دلِ مضطر کا بس ایک آسرا تُو ہے زمیں تیری، فلک تیرا، ستارے، چاند، سورج تیرے جہاں بھر میں جو کچھ روشن ہے، سب کی ضیا تُو ہے خطاؤں میں گھرا ہوں میں، مگر مایوس کب ٹھہروں ترے در پہ جو جھک جائے، اُسے بخشنے والا تُو ہے نہ دولت کی ہوس دل میں، نہ شہرت کی تمنّا ہے مرے ایمان کی دولت، مرے دل کی غنا تُو ہے ہر اک نعمت تری بخشی ہوئی، ہر اک عطا تیری مرے لب پر جو حمد آئی، اُس حمد کی صدا تُو ہے طاہرؔ دلِ مومن کی یہی صدا ہر دم ٹھہری تیرے ارب ہا بندے ہیں، مگر میرا فقط تُو ہے

ہم غلامانِ اسدُ اللہؑ ہیں، ڈرا نہیں کرتے

تصویر
 *غلامانِ اسدُ اللہؑ*  باطل کے سامنے کبھی سر جھکا نہیں کرتے، حق کی راہ سے قدم اپنے ہٹا نہیں کرتے تمہارے خوف سے لرزیں، یہ گمان کیسا ہے؟ ہم غلامانِ اسدُ اللہؑ ہیں، ڈرا نہیں کرتے شمشیرِ صداقت ہی ہماری پہچان رہی، ہم زر و جاہ کے فریب میں آیا نہیں کرتے طوفاں لاکھ رستہ روکیں، کیا پروا ہمیں، راہِ حق چھوڑ کر کبھی بھٹکا نہیں کرتے غیرتِ حیدری ہمارے لہو میں بستی ہے، ظلم کے آگے سرِ تسلیم جھکا نہیں کرتے ہم نے سیکھا ہے علیؑ سے صبر بھی، ہمت بھی، دورِ باطل بھی ہو تو حق چھپا نہیں کرتے لشکرِ ابلیس سے خوف کھانا بزدلی ہے، اہلِ ایمان آزمائش سے ڈرا نہیں کرتے طاہرؔ یہی سرمایۂ عزت ہے ہماری عمر بھر، ہم غلامانِ اسدُ اللہؑ کبھی جُھکا نہیں کرتے

کلام راہِ حق از قلم محمدطاہرسرویا

تصویر
 راہِ حق زمانے سے ذرا ہٹ کر ہم چلا کرتے ہیں، راہِ حق میں جما کر قدم ہم چلا کرتے ہیں۔ جس شے کا طلبگار ہو سارا یہ زمانہ، اُس کی چاہت سے گزر کر ہم چلا کرتے ہیں زر و جاہ و حشم کا لالچ ہمیں بھاتا نہیں، اپنے اصولوں پر ڈٹ کر ہم چلا کرتے ہیں ہمیں بازارِ دنیا میں نہ کوئی خرید پائے، کِردار کو کُندن سا بنا کر ہم چلا کرتے ہیں راہوں میں اگر خار بھی ہوں، خوف نہیں ہے، دامن میں صبر سجا کر ہم چلا کرتے ہیں ظلم کے سامنے خاموش رہنا شیوہ نہیں، حق کی خاطر سر اٹھا کر ہم چلا کرتے ہیں جن کے آگے سر جھکائے یہ سارا زمانہ، ٹھکرا کر ہر باطل کو ہم چلا کرتے ہیں طاہرؔ اپنا سر جُھکے تو فقط رب کے حضور، کبھی نہ جُھک کر غیر کے آگے ہم چلا کرتے ہیں

شیرِخدا ، حیدر کرار ہیں مولا علی

تصویر
 شیرِ خدا، حیدرِ کرّار ہیں مولا علیؑ عَلَمِ حق، وقارِ دیں ہیں مولا علیؑ علم کا بحرِ بے کراں ہیں مولا علیؑ فضل و تقویٰ کی مثال ہیں مولا علیؑ ذوالفقار سے مٹائے باطل کے فتنے تیغ و حکمت کی پہچان ہیں مولا علیؑ امینِ عدل و سخا، پیکرِ حلم و شجاعت حق کے روشن مینار ہیں مولا علیؑ مصطفیٰؐ کے جاں نثار، زوجِ بتولِ زہراؓ اہلِ وفا کے سالار ہیں مولا علیؑ حسنؓ و حسینؓ  شہزادوں کے ہیں بابا گلشنِ رسالت کے افتخار ہیں مولا علیؑ طاہرؔ یہی ہے آرزو، رب سے یہی التجا کرے محبّوں میں شمار، مولا علیؑ

نعت رسول مقبول

تصویر
 آپؐ کے ذکر سے ہے دل کو سکون و آرام آپؐ کی یاد ہی سے پائے زندگی میری دوام آپؐ کے نقشِ قدم چوم کے راہیں چمکیں آپؐ کے نام سے روشن ہوا دنیا کا نظام خدا کے بعد نہیں ثانی آپؐ کا کوئی کہیں  بلند ہمیشہ رہے گا ناموں میں آپؐ کا نام نگاہِ لطف جو پڑ جائے سنور جائے انجام کرم کی اک نظر ہو تو مل ہی جائے اکرام مرا تو ایک ہی سرمایہ، یہی ہے بس کام درود پڑھتا رہوں آپؐ پر ہر صبح ہر شام حضورؐ! حشر میں کوثر کا عطا ہو اِک جام یہی حسرت ہے مری ہر صبح ہر ہر شام طاہرؔ کی التجا ہے سرِ حشر اے شہِ اَنام قبول کیجیے اپنا یہ ادنیٰ سا حقیر غلام

جھوٹ تُلے بازاراں دے وچ

تصویر
 جھوٹ تُلے بازاراں  دے وچ نہی سچ دی رہی کوٸی لوڑ بَھر لٸے حرص طمع نال پِنڈے ضمیر ویچن ہُن تھوڑے مول مِلدا نال جو سَت سلاماں،  نِکلے گرگٹ تے وڈا چور کتے کھوجی تے بندے چور  آونا ایوی ہٸی دُنیا تے دور یار وی پٸے رنگ وٹاوندے ویکھ کے دولت، طاقت، زور طاہرؔ جے عَلم سچ دا چایا،  اُڈ گٸے غمگسار بن کے مور  *محمدطاہرسرویا*