رابرٹ موگابے عیساٸی صدر ، ٹرانسجینڈر کا قانون اور پاکستانی پارلیمنٹرین


 *غیرت مند عیساٸی صدر رابرٹ موگابے بمقابلہ نام نہاد پاکستانی مسلمان پارلیمنٹرین* 

‏امریکا نے 2015 میں ٹرانس جینڈر کا قانون پاکستان سے پہلے زمبابوے پر بھی اپپلائی کیا تھا۔ وہاں بھی ہم جنس پرستوں کا ایک ٹولہ  ”اپنے لئے حقوق مانگنے“  سڑک پر آیا تھا۔۔۔

  لیکن زمبابوے کے عیساٸی صدر رابرٹ موگابے نے اس پورے ٹولے کو جیل میں ڈال دیا تھا۔۔ 

جیل میں بند بھی اسطرح کیا کہ سارے مردوں کو الگ جیل میں اور عورتوں کو علیحدہ جیل میں ڈالا اور کہا کہ مجھے بچے پیدا کرکے دکھاٶ ، کیونکہ ‏جیسے بھی ہو میرے ملک کو آبادی کی ضرورت ہے۔۔۔

 زمبابوے کے صدر کی جانب سے ٹرانس جینڈر قانون پر لیے گئے اس ایکشن پر امریکی صدر بارک اوباما بھی ٹرانس جینڈرز کی حمایت میں ڈاٸریکٹ کود پڑا تھا۔۔

 زمبابوے کے صدر نے جب یہ دیکھا تو اس نے ڈائریکٹ اپنے لئے امریکی صدر بارک اوباما کا ہاتھ مانگ لیا تھا۔ جس کے بعد اوباما کے چراغوں میں روشنی نہ رہی تھی۔۔۔

یاد رہے کہ رابرٹ موگابے ٹرانس جینڈر عرف ہم جنس پرستی کے سخت مخالف ہیں ۔

موگابے کا امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ جب ہمارا مذہب انسانیت کو اس بے ہودہ عمل سے روکتا ہے تو خود کو عیسائی کہنے والے اس عمل کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں۔ موگابے کا مذید کہنا تھا کہ امریکا پر اس وقت شیطانوں کی حکومت ہے جو عظیم امریکی قوم کو بدتہذیب بنا رہے ہیں اورشاید یہ ان کے خاتمے کی جانب ایک قدم ہے۔

یہ تھا ایک عیساٸی صدر جس نے اپنے ملک میں اس غیرفطری عمل کے عام ہو جانے سے پہلے ہی اسکی جڑیں کاٹ دی تھیں اور دوسری طرف آجاتا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان۔۔۔

 یقین کیجیے کہ کوٸی بھی

غیرت مند خون رگوں میں رکھنے والا پاکستانی ایسے بےہودہ اور کراہت بھرے غیرفطری بل کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ 

اسکے علاوہ پاکستان تو اسلام کے نام پہ بنا ہے جس کی آبادی 91 فیصد مسلمان ہے ۔۔۔

تو سوال یہ بنتا ہے کہ کیا یہاں اسلام براۓ نام رہ گیا ہے یا جسموں میں غیرت نام کی کوٸی چیز باقی نہیں رہی کہ پاکستان کے سینٹ کے اندر ٹرانسجینڈر کے بل پیش ہونے کے بعد منظور بھی ہو رہے ہیں اور سینٹ میں بیٹھے نام نہاد مسلمان پارلیمنٹرین میں سے صرف دو تین لوگوں کے علاوہ باقی سارے پارلیمنٹرین اپنی رضامندی سے دستخط بھی کر چکے ہیں۔۔

کیا ان پارلیمنٹرین میں عیساٸی رابرٹ موگابے جتنی غیرت بھی نہیں ہے ؟؟

 ہم جنس پرستی تو جانور بھی نہیں کرتے تو کیا یہ جانوروں سے بھی بدتر ہوچکے ہیں ؟؟ 

پاکستان میں حکومت کا موجودہ سیٹ اپ پچھلی حکومتی باری میں ختم نبوت کے بل میں ترمیم کرنے کے درپے تھا اور اب پھر یہی امریکی پٹھو ٹولہ غیرفطری بل پاس کروانے پر تلا ہوا ہے۔۔

براۓ مہربانی ہر قسم کی سیاست اور ہرقسم کی فرقہ پرستی سے بالاتر ہو کر بحیثیت مسلمان اس مادر پدر آزاد بل کو ڈیفنڈ کرنے کی بجاۓ اسکے خلاف ہرفورم پہ موثر آواز اور اقدامات اٹھاٸیں۔ ورنہ  آسمان سے پتھر برسنے اور طوفانی آندھیوں کا انتظار کریں جس نے حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کو عبرت کا نشان بنادیا تھا۔

 *محمدطاہرسرویابلاگر*

soroyatahir@gmail.com

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Maryum Aurangzeb Pmln's mother Tahira Aurangzeb's reality

جنرل باجوہ کو مشرف سمجھنا امریکی صدر ٹرمپ کی فاش غلطی ہے۔۔برطانوی تھنک ٹینک

ارض قدس کی مسلمانوں کیلیے اہمیت اور مسجد اقصی اور گنبد صخری کی تاریخ