میڈیا، سوشل میڈیا پر روبیضہ کی تباہ کاریاں

*میڈیا ، سوشل میڈیا پر روبیضہ کی تباہ کاریاں* پاکستان میں کچھ سالوں سے جھوٹے پروپیگنڈوں اور بہتان تراشیوں میں بہت تیزی آٸی ہے۔ اسکا بڑا سبب ہمارے لوگوں کی اکثریت ہے جو شخصیت پرستی میں اتنا آگے نکل جاتی ہے کہ اس شخصیت کے مخالفین کے اچھے کاموں کو بھی بُراٸی ثابت کرنے پر تُل جاتی ہے۔ یہی لوگ ہیں جو بغیر کسی تحقیق کے پروپیگنڈے میں پھنس کر اسے آگے پھیلا کر کامیاب کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”دجال کے خروج سے پہلے چند سال دھوکا و فریب کے ہوں گے۔ سچے کو جھوٹا بنایا جائے گا اور جھوٹے کو سچا بنایا جائے گا۔ خیانت کرنے والے کو امانت دار بنا دیا جائے گا اور امانت دار خیانت کرنے والا قرار دیا جائے گا اور ان میں روبیضہ بات کریں گے۔ پوچھا گیا روبیضہ کون؟ فرمایا گھٹیا (فاسق و فاجر) لوگ۔ وہ لوگوں کے اہم معاملات پر بولا کریں گے۔ (مسند احمد 1332، مسند ابی یعلی 3715، السنن الواردۃ فی الفتن) آجکل کے دور میں میڈیا اور سوشل میڈیا کی اکثریت روبیضہ کی تشریح پر پوری اترتی ہے۔ یہی روبیضہ اصل سچ، اصل حقیقت اور صحیح تصویر پیش کرنے والے کو اس قدر...