سب سے افضل جہاد
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہترین جہاد یہ ہے کہ ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہے۔“
( سنن ترمذی حدیث 2174 )
دور حاضر میں لوگ بسا اوقات حق بات بیان کرنے سے اس لیے روک دیتے ہیں کہ اس سے فتنہ پیدا ہوگا اب ایسے مرحلہ میں کیا کرنا چاہیے؟
اس بات کا جواب حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی رحمۃ اللہ علیہ نے یوں فرمایا کہ
”حق بات ، حق طریقے سے ، حقانیت سے کہی جائے تو کبھی فتنہ پیدا نہیں ہو گا۔“
تبصرے