اشاعتیں

سرکار ص کی آمد

تصویر
 ‏آپ صلى الله عليه واله وسلم آۓ تو کاٸنات کِھل اٹھی، پھولوں کو خوشبو ملی ، رب کی رحمت آٸی، غلاموں کے زمین پر چلنے کی آواز  آسمانوں پر سناٸی دینےلگی۔۔ بے شک  یہ سب رحمتیں اور بہاریں آپ ہی کی بدولت تو ہیں۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ مرحبا یا شاہ امم💚

یہودی سے مسلمان ہو کر 60 لاکھ لوگوں کو داٸرہ اسلام میں لانے والے عظیم اسلامی اسکالر جاداللہ القرآنی کی کہانی

تصویر
 یہ تقریباً 1957ء کی بات ہے، کہ فرانس میں کہیں ایک رہائشی عمارت کی نکڑ میں ترکی کے ایک پچاس سالہ بوڑھے آدمی نے چھوٹی سی دکان بنا رکھی تھی۔ اردگرد کے لوگ اس بوڑھے کو "انکل ابراہیم" کے نام سے جانتے اور پکارتے تھے۔ انکل ابراہیم کی دکان میں چھوٹی موٹی گھریلو ضروریات کی اشیاء کے علاوہ بچوں کیلئے چاکلیٹ، آئسکریم اور گولیاں، ٹافیاں دستیاب تھیں ...! اسی عمارت کی ایک منزل پر ایک یہودی خاندان آباد تھا جن کا ایک سات سالہ بچہ (جاد) تھا۔ جاد تقریباً روزانہ ہی انکل ابراہیم کی دکان پر گھر کی چھوٹی موٹی ضروریات خریدنے کیلئے آتا تھا۔ دکان سے جاتے ہوئے انکل ابراہیم کو کسی اور کام میں مشغول پا کر جاد نے کبھی بھی ایک چاکلیٹ چوری کرنا نہ بھولی تھی، ایک بار جاد دکان سے جاتے ہوئے چاکلیٹ چوری کرنا بھول گیا۔ انکل ابراہیم نے جاد کو پیچھے سے آواز دیتے ہوئے کہا : " جاد ...! آج چاکلیٹ نہیں اُٹھاؤ گے کیا ...؟ " انکل ابراہیم نے یہ بات محبت میں کی تھی یا دوستی سے مگر جاد کیلئے ایک صدمے سے بڑھ کر تھی۔ جاد آج تک یہی سمجھتا تھا کہ اس کی چوری ایک راز تھی مگر معاملہ اس کے برعکس تھا۔ جاد نے گڑگڑاتے ہوئے...

مٹی دا میں مٹی ہونا

تصویر
  اتنی سی اوقات ہے بس۔۔۔۔

رابرٹ موگابے عیساٸی صدر ، ٹرانسجینڈر کا قانون اور پاکستانی پارلیمنٹرین

تصویر
 *غیرت مند عیساٸی صدر رابرٹ موگابے بمقابلہ نام نہاد پاکستانی مسلمان پارلیمنٹرین*  ‏امریکا نے 2015 میں ٹرانس جینڈر کا قانون پاکستان سے پہلے زمبابوے پر بھی اپپلائی کیا تھا۔ وہاں بھی ہم جنس پرستوں کا ایک ٹولہ  ”اپنے لئے حقوق مانگنے“  سڑک پر آیا تھا۔۔۔   لیکن زمبابوے کے عیساٸی صدر رابرٹ موگابے نے اس پورے ٹولے کو جیل میں ڈال دیا تھا۔۔  جیل میں بند بھی اسطرح کیا کہ سارے مردوں کو الگ جیل میں اور عورتوں کو علیحدہ جیل میں ڈالا اور کہا کہ مجھے بچے پیدا کرکے دکھاٶ ، کیونکہ ‏جیسے بھی ہو میرے ملک کو آبادی کی ضرورت ہے۔۔۔  زمبابوے کے صدر کی جانب سے ٹرانس جینڈر قانون پر لیے گئے اس ایکشن پر امریکی صدر بارک اوباما بھی ٹرانس جینڈرز کی حمایت میں ڈاٸریکٹ کود پڑا تھا۔۔  زمبابوے کے صدر نے جب یہ دیکھا تو اس نے ڈائریکٹ اپنے لئے امریکی صدر بارک اوباما کا ہاتھ مانگ لیا تھا۔ جس کے بعد اوباما کے چراغوں میں روشنی نہ رہی تھی۔۔۔ یاد رہے کہ رابرٹ موگابے ٹرانس جینڈر عرف ہم جنس پرستی کے سخت مخالف ہیں ۔ موگابے کا امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ سمجھ میں نہیں آتا...

تنقید اور توہین کا فرق

تصویر
 اختلاف رکھنا ہر کسی کا حق ہوتا ہے مگر فساد تب برپا ہوتا ہے جب آپ کے الفاظ تنقید اور توہین کے بنیادی فرق سے بےنیاز ہوجاتے ہیں۔ محمدطاہرسرویابلاگر soroyatahir@gmail.com

امانت کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے

تصویر
  *صادق اور امین کیسے ہوتے ہیں کیسے امانتوں کی حفاظت کی جاتی ہے*   یہ جاننے کیلیے سلطنت عثمانیہ کے ایک سپاہی اور فلسطینی خاندان کا یہ اہم واقعہ پڑھیے۔۔ سن 1915 میں پہلی جنگ عظیم جاری تھی اس دوران سلطنت عثمانیہ کا ایک سپاہی فلسطین میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ اس کے پاس کچھ رقم تھی جو اس نے امانتاً فلسطین کے العلول نامی خاندان کے ایک شخص کے اس درخواست کے ساتھ حوالے کی کہ جب جنگ ختم ہو گی تو وہ واپس آ کر اپنی امانت اپنی رقم لے لے گا۔ فلسطینی خاندان نے اس سپاہی کا انتظار کیا مگر یہ ترک فوجی کبھی پلٹ کر نہیں آیا۔ نہ جانے اسکے ساتھ کیسے حالات پیش آۓ جنگ میں شہید ہوگیا یا بعد میں جہانِ فانی سے رخصت ہوا۔ لیکن آفرین ہے فلسطین کے اس العلول نامی امانتدار خاندان پر جس نے ترک فوجی کی رقم ایک سو چھ برس تک لوہے کی ایک مضبوط تجوری میں سنبھال کر رکھی۔  رقم کی مالیت تیس ہزار امریکی ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے۔ تصویر میں نظر آنے والے صاحب، راغب ھیلمی العلول ہیں جن کے دادا کے بھائی کے پاس یہ امانت رکھوائی گئی تھی۔  ان کے انتقال کے بعد یہ امانت راغب ھیلمی کے سپرد ہوئی تو انہوں ن...

مایوس ناشکری روح کا قرار

تصویر
مایوسی اتنی تھی کہ سخت پریشان تھا ۔۔  اسی پریشانی میں  اپنے آپ کو ڈھونڈنے نکل پڑا۔۔۔ ، انسانوں میں اپنے آپ کو ڈھونڈا ایک بال تک نہ ملا  ، فرشتوں میں دیکھا  ، حیوانوں میں دیکھا سب موجود تھے صرف میرا ہی وجود نہ تھا۔۔۔ ، پھر وہ یاد آیا  ،، جس کو دنیا کی رنگینیوں میں گُم ہو کر بُھلا بیٹھا تھا  یاد آنے پر  میں نے اضطِراب کے عالم میں آسمان کی جانب دیکھا تو لامتناہی خواہشات کے چھاۓ بادلوں کے سِوا کچھ نظر نہ آیا اور پھر ان بادلوں میں ناشکری کی علامت بنا ، بکھرا ہوا اپنا وجود دیکھا۔۔ آخرکار مُجھ پر یہ عقدہ کھلا کہ مایوسی اور پریشانیوں کی سب سے بڑی وجہ اس بےنیاز ہستی سے برتی گٸی بےنیازی اور ناشکری ہے جو کہتا ہے کہ قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ(۵۳) تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی  کی  اللہ کی رحمت سے کبھی نااُمید نہ ہونا ، بےشک اللہ سب  گناہ بخش دیتا ہے ، بےشک وہی بخشنے والا ...

امریکہ ، روس ، پاکستان تعلقات اور امریکہ کی کٹھ پتلی دیسی لبرل سیاستدان ،

تصویر
روس نے یوکراٸن پر حملہ کیا تو کل سے پاکستانی لبڑلز بریگیڈ اور امریکی پٹھوٶں نے روس کو سخت جارح اور ظالم قرار دینے میں کوٸی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے اور اب پینترہ بدل کر یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ ”جو بھی ہو امریکی اہل کتاب ہیں اور ہم اہل کتاب امریکہ کے خلاف کیسے جاسکتے ہیں جبکہ روس کیمونسٹ ہےاور اس نے یوکراٸن پر بہت ظلم ڈھایا ہے“  تو میں  ان دگڑدلوں سے پوچھنا چاہوں گا کہ دین اسلام کی توہین کن ممالک میں ہوتی ہے؟ انہی اور انہی کے اتحادی ممالک میں ہی کیوں ہوتی ہے؟ اور ہر اینٹی مسلم سرگرمی میں یہی کیوں پیش پیش نظر آتےہیں؟ دوستو۔۔! یاد رہے کہ یہی امریکہ ہے جس نے لیبیا شام عراق فلسطین افغانستان کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔۔ موجودہ دور کا انسانیت کا سب سے بڑا مجرم اور قاتل ہے۔۔ امریکہ کے مسلمانوں پر اتنے مظالم پر اس لبڑل برگیڈ کی زبانوں کو لقوہ کیوں ہوجاتا ہے کیوں انکو یہ سب بربریت نظر نہیں آتی کیوں یہ اندھے ہوجاتے ہیں اور  کیوں انکو شام عراق فلسطین لیبیا کے بچوں کی چیخیں سناٸی نہیں دیتیں۔۔۔ کیوں انکے کان سننے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں ۔۔آخر کیوں یہ یوکراٸن کے غم میں ہلکان ہوۓ پڑے ہیں...

Important visit of the Prime Minister of Pakistan to Russia

تصویر
 *پاکستان کے وزیراعظم کا انتہاٸی اہم روس کا دورہ اور دشمن کی چالیں*  ایک طویل عرصے بعد کوٸی پاکستانی وزیراعظم روس کا تاریخی دورہ کرنے جارہا ہے۔۔ جس پر پوری دنیا میں چاہ مگوٸیاں جاری ہے۔ امریکہ، بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود بیرونی لابی اور غدار اسوقت ایک بار پھر ایک پیج پر سر پکڑ کر بیٹھے ہیں۔  پاکستان میں موجود ان بیرونی غلاموں نے، افغان جنگ میں پاکستان نے سوویت یونین کا جو حال کیا تھااسکو زوروشور سے ڈسکس کرنا شروع کر دیا ہے اور اس دوران حیرت انگیز طور پر سوٸس بینک جو کہ کبھی بھی کسی سے بھی اپنے اکاٶنٹس کی تفصیل شٸیر نہیں کرتے ان اکاٶنٹس کی ڈیٹیل بھی منظر عام پر آٸی۔۔۔ جسمیں افغان سوویت وار کے اہم کردار جنرل اختر عبدالرحمن کا نام ہی اس ٹیگ کے ساتھ واٸرل کیا گیا کہ اس نے امریکہ سے پیسہ پکڑ کر سوٸس بینکوں میں رکھوایا اور امریکہ کے کہنے پر سویت افغان وار میں کودے۔۔ اور پھر اسکو ٹاپک بنا کر پاک فوج کے خلاف اسی بیرونی لابی نے زہر اگلنا شروع کیا۔ دوستو۔۔ اب سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر محب وطن پاکستانی انکے ایسے ہتھکنڈوں کو سمجھتا ہے۔۔۔ مگر جو انکے بہکاوے میں آۓ ہوۓ ہیں ...

زِکر عالم اسلام کی ایک مشہور ہستی رح کا

  ‏تاریخ کے جھروکوں سے مسلمانوں کے شاندار ماضی کو یاد کرتے ہوۓ زکر کرتے ہیں ایک ایسی جلیل القدر ہستی کا، جو بے شمار کتابوں کے مصنف تھے، جن کی بیشتر تصانیف فقہ، کلام، منطق، اخلاق اور تصوف پر مشتمل ہیں۔ جن کی سب سے قیمتی اورمفید کتاب احیاء علوم الدین ہے جس کو بہت مقبولیت حاصل ہے  اس کتاب سے اسلامی دنیا کے علاوہ یورپ نے بھی خاص طورپر فائدہ اٹھایا۔ اور اس کا اصل نسخہ آج بھی کتب خانہ برلن میں موجود ہے۔ جن کی فارسی میں ”کیمیائے سعادت“ جہاں ایک بلند پایہ تصنیف ہے وہیں فقہ میں ”وسط بسیط“ مشہور و معروف کتابیں ہیں۔ فلسفہ میں مقاصد الفلاسفہ اورتہافتہ الفلاسفہ، منطق میں معیار العلم، محک نظر اور میزان العمل قابلِ ذکر ہیں ، جن کی خودنوشت ”المنقذ “  سوانح حیات ہے  جو ایک بڑے مفکر اور متکلم تھے اور جن کا نام محمد تھا، کنیت ابوحامد تھی اور لقب زین الدین تھا اور جنہیں ہم ابوحامد غزالی اور امام غزالی رح کے نام سے جانتے ہیں۔ امام غزالی 1054ء میں ایران کے صوبے خراسان کے چھوٹے سے شہر طوس میں پیدا ہوئے جو آج مشہور ایرانی شہر مشہد  میں کنورٹ ہے۔  آپ کے والد سوت کا کاروبار کرتے تھے...

بابا جی قاٸداعظم رح کی زندگی کے آخری ایام کے کچھ اہم واقعات

تصویر
  14جولائی 1948 کا دن تھا جب باباجی محمد علی جناح کو انکی علالت کےپیش نظر کوئٹہ سےزیارت منتقل کیا گیا تھا 21 جولائی کو جب انہیں زیارت پہنچے ہوئے فقط ایک ہفتہ گزرا تھا،انہوں نے یہ تسلیم کر لیا کہ اب انہیں صحت کےسلسلے میں زیادہ خطرات مول نہیں لینےچاہییں اور اب انہیں واقعی اچھےطبی مشورے اور توجہ کی ضرورت ہے۔ فاطمہ جناح کا کہنا ہے کہ جوں ہی انہیں اپنے بھائی کے اس ارادے کا علم ہوا تو انہوں نے ان کے پرائیویٹ سیکریٹری فرخ امین کے ذریعے کابینہ کے سیکریٹری جنرل چوہدری محمد علی کو پیغام بھجوایا کہ وہ لاہور کے ممتاز فزیشن ڈاکٹر کرنل الٰہی بخش کو بذریعہ ہوائی جہاز زیارت بھجوانے کا انتظام کریں۔ جب ڈاکٹر الٰہی بخش نے جناح کا سرسری معائنہ کیا تو وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کا معدہ تو بالکل ٹھیک ہے لیکن ان کے سینے اور پھیپھڑوں کے بارے میں صورت حال اطمینان بخش نہیں ہے۔ ڈاکٹر الٰہی بخش کے مشورے پر اگلے دن کوئٹہ کے سول سرجن ڈاکٹر صدیقی اور کلینیکل پیتھالوجسٹ ڈاکٹر محمود ضروری آلات اور سازو سامان کے ساتھ زیارت پہنچ گئے۔ انھوں نے فوری طور پر جناح کے ٹیسٹ کیے جن کے نتائج نے ڈاکٹر الٰہی بخش کے ان خدشات کی...

وطن کی مٹی گواہ رہنا

چکوال کے ایک گاٶں میں غلام علی تارڑ کے گھر 1944 میں پیدا ہونے والے بچے کےبارے میں کون جانتا تھا کہ یہ مرد مجاہد شہدا بدر اور شہدا احد کے جانشینوں میں اپنا نام رقم کرواۓ گا اور جاسوسی اور گوریلا وار کی دنیا میں اہل کفر پر اسکا نام ایک خوف کی علامت بن کر رہ جاۓ گا اور وہ تاریخ میں ہمیشہ کرنل امام کے نام سے امر ہوجاۓ گا۔۔۔ آج اسی مرد مجاہد اور افغان وار کے بعد خانہ جنگی کے محرکات پر مختصر بات کریں گے۔۔ سلطان امیر تارڑ نے 1966 ع میں پاکستان فوج میں شمولیت اختیار کی اور 1994ع میں وہ بریگیڈٸیر کے عہدے پر ریٹاٸرڈ ہوئے۔ مگر اس سروس کے دوران انہوں نے عقل کو دنگ کر دینے والے ایسے کام سرانجام دیے جن کی وجہ سے انکا نام اور کام تاریخ میں امر ہوچکا ہے۔۔ ماوراٸی شہرت کے حامل کرنل امام نے سوویت اتحاد کے افغانستان پر قبضہ کے بعد 1980ء میں شروع ہونے والے افغان جہاد میں پاکستان کی آئی ایس آئی کی طرف سے افغانیوں کی معاونت شروع کی۔ کرنل امام کی شہرت روس کے خلاف افغان جہاد میں آسمان کو چھو رہی تھی ۔ کرنل امام کے بغیر افغان جہاد کا ذکر مکمل نہیں ہوتا ۔ کرنل امام ذولفقار علی بھٹو کے دور سے لے کر جنرل مشرف کے ...

وطن عزیز کی محافظ افواج کے خلاف بڑھتے پروپیگنڈے

تصویر
  دوستو۔۔!  بہت زیادہ پروپیگنڈے دیکھ کر آج میں کچھ اہم حقاٸق بتانے پر مجبور ہوا ہوں، شاٸد کوٸی گمراہ راہ راست پر آجاۓ۔کیونکہ یہ وطن جتنا میرا ہےاتنا ہی سب پاکستانیوں کا ہے اور وطن سے محبت سنت رسول ص ہے۔ اس وقت داعش کے سپورٹر +TTP BLA+ANP+ PTM +جمیعت+ اچکزٸی وغیرہ یہ سب اس وقت  ایک پیج پر موجود ہیں اور مل کر پاک آرمی کے خلاف منظم پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ان کو ایک سیاسی جماعت ،خونی لبڑلز، بھارت اور دوسری اسلام دشمن طاقتیں استعمال کر رہی ہیں۔واضع رہے کہ افغانستان کا منظرنامہ بدلنے سے مجاہدین برسراقتدار آچکے ہیں جو اس سیٹ اپ کے ماسٹرماٸنڈذ کیلیے ایک بہت بڑا دھچکہ ہے۔کیونکہ کالعدم دہشتگرد جماعتیں نے اندھیرے میں رکھ کر مسلمان پاکستانی بھولےنوجوان ورکرز کے دماغوں میں بھر رکھا تھا کہ وہ افغان مجاہدین کے نقش قدم پر ہیں اور پاک آرمی مرتد آرمی ہے اس کے خلاف ہتھیار اٹھانا افضل ترین عمل ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ فضل الرحمن کو افغان مجاہد منافق کہتےتھے اور افغان مجاہدین کے استاد مولانا سمیع الحق شہید فضل الرحمن کو سخت ناپسند کرتے تھے۔فضل الرحمن ان سے اِتنا بغض رکھتا تھا کہ ان کے جنازے تک میں ...

ع کا شعور

 *‏ع کیا ہے*  ع ، ع کا شور کرنے والے لبڑلز  سنو ع کیا ہے۔۔۔۔۔ ع سے علم ہے اور علم شعور ہے، اور ع کے بغیر  شعور نہیں رہتا ، شور بن جاتا ہے۔   ع سے عبادت ہے اور عبادت سے عبد  ہے اور ع کے بغیر عبد نہیں رہتا ” بد “ بن جاتا ہے۔ اور پھر ع سے اسد اللہ   ” علی کرم اللہ وجہہ “ بھی ہیں جن کے ع سے خیبر آج بھی کانپ اٹھتا ہے۔ آٶ اور سنو۔۔  ع سے عزازیل بھی تھا، تمام فرشتوں کا سردار اور کاٸنات میں سب سے زیادہ ع سے عبادت گزار۔۔  جس کی صفات پر اسے ع سے عابد ، ع سے عارف اور ع سے عالم جیسے صفاتی نام ملے ۔  پھر زیادہ صفاتی ع (عبادت) کے تکبر نے اسے عزازیل سے زلالت کی پستیوں میں گرا کر شیطان لعین و رزیل کردیا تھا۔ *محمدطاہرسرویابلاگر*