ع کا شعور
*ع کیا ہے*
ع ، ع کا شور کرنے والے لبڑلز
سنو ع کیا ہے۔۔۔۔۔
ع سے علم ہے اور علم شعور ہے،
اور ع کے بغیر شعور نہیں رہتا ، شور بن جاتا ہے۔
ع سے عبادت ہے اور عبادت سے عبد ہے اور ع کے بغیر عبد نہیں رہتا ” بد “ بن جاتا ہے۔
اور پھر ع سے اسد اللہ
” علی کرم اللہ وجہہ “
بھی ہیں جن کے ع سے خیبر آج بھی کانپ اٹھتا ہے۔
آٶ اور سنو۔۔
ع سے عزازیل بھی تھا، تمام فرشتوں کا سردار اور کاٸنات میں سب سے زیادہ ع سے عبادت گزار۔۔
جس کی صفات پر اسے ع سے عابد ، ع سے عارف اور ع سے عالم جیسے صفاتی نام ملے ۔
پھر زیادہ صفاتی ع (عبادت) کے تکبر نے اسے عزازیل سے زلالت کی پستیوں میں گرا کر شیطان لعین و رزیل کردیا تھا۔
*محمدطاہرسرویابلاگر*
تبصرے