مایوس ناشکری روح کا قرار
مایوسی اتنی تھی کہ سخت پریشان تھا ۔۔
اسی پریشانی میں اپنے آپ کو ڈھونڈنے نکل پڑا۔۔۔
، انسانوں میں اپنے آپ کو ڈھونڈا ایک بال تک نہ ملا
، فرشتوں میں دیکھا
، حیوانوں میں دیکھا
سب موجود تھے صرف میرا ہی وجود نہ تھا۔۔۔
، پھر وہ یاد آیا
،، جس کو دنیا کی رنگینیوں میں گُم ہو کر بُھلا بیٹھا تھا
یاد آنے پر میں نے اضطِراب کے عالم میں آسمان کی جانب دیکھا تو لامتناہی خواہشات کے چھاۓ بادلوں کے سِوا کچھ نظر نہ آیا
اور پھر ان بادلوں میں ناشکری کی علامت بنا ، بکھرا ہوا اپنا وجود دیکھا۔۔
آخرکار مُجھ پر یہ عقدہ کھلا کہ مایوسی اور پریشانیوں کی سب سے بڑی وجہ اس بےنیاز ہستی سے برتی گٸی بےنیازی اور ناشکری ہے جو کہتا ہے کہ
قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ(۵۳)
تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے کبھی نااُمید نہ ہونا ، بےشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے ، بےشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔۔
یہ سب کُھلنے پر مایوسی ندامت میں بدلی ۔۔
آنکھوں سے جاری چشمے سے دل پر جما زنگ اترنے لگا۔
!میرے دوستو میرے مسلمان بھاٸیو اور بہنو۔۔۔
مایوس ہونا چھوڑ دیں کیونکہ جو دروازے زمین والوں کی تدبیروں سے بند ہوتے ہیں ، ان سے بڑے دروازے آسمان والے کے فضل و کرم سے کھلتے ہیں ، ایسا کچھ نہیں جو میرے ربّ سے پوشیدہ ہو
اور ایسا کچھ بھی نہیں ، جو اس کے اختیار سے باہر ہو
اور بےشک ربّ السّموات والارض بڑا ہی بےنیاز ، درگزر کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے
*محمدطاہرسرویابلاگر*
soroyatahir@gmail.com
تبصرے