امریکہ ، روس ، پاکستان تعلقات اور امریکہ کی کٹھ پتلی دیسی لبرل سیاستدان ،
روس نے یوکراٸن پر حملہ کیا تو کل سے پاکستانی لبڑلز بریگیڈ اور امریکی پٹھوٶں نے روس کو سخت جارح اور ظالم قرار دینے میں کوٸی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے اور اب پینترہ بدل کر یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ ”جو بھی ہو امریکی اہل کتاب ہیں اور ہم اہل کتاب امریکہ کے خلاف کیسے جاسکتے ہیں جبکہ روس کیمونسٹ ہےاور اس نے یوکراٸن پر بہت ظلم ڈھایا ہے“
تو میں ان دگڑدلوں سے پوچھنا چاہوں گا کہ دین اسلام کی توہین کن ممالک میں ہوتی ہے؟ انہی اور انہی کے اتحادی ممالک میں ہی کیوں ہوتی ہے؟
اور ہر اینٹی مسلم سرگرمی میں یہی کیوں پیش پیش نظر آتےہیں؟
دوستو۔۔! یاد رہے کہ یہی امریکہ ہے جس نے لیبیا شام عراق فلسطین افغانستان کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔۔
موجودہ دور کا انسانیت کا سب سے بڑا مجرم اور قاتل ہے۔۔ امریکہ کے مسلمانوں پر اتنے مظالم پر اس لبڑل برگیڈ کی زبانوں کو لقوہ کیوں ہوجاتا ہے کیوں انکو یہ سب بربریت نظر نہیں آتی کیوں یہ اندھے ہوجاتے ہیں اور کیوں انکو شام عراق فلسطین لیبیا کے بچوں کی چیخیں سناٸی نہیں دیتیں۔۔۔ کیوں انکے کان سننے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں ۔۔آخر کیوں یہ یوکراٸن کے غم میں ہلکان ہوۓ پڑے ہیں۔۔
اور دکھ کے ساتھ کہ ہمارا سب سے بڑا اتحادی یہی لبڑل بریگیڈ کا ان داتا امریکہ سمجھا جاتاہے اور یہ وہی اتحادی امریکہ بہادر ہے جس کے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان بھیجے بحری بیڑے کا انتظار آج بھی ہورہا ہے۔
انیس سو اکہتر کی جنگ ہو، کارگل جنگ ہو، افغان جنگ ہو، اسلحہ سپلائی ہو،
بھارت کے مقابل پاکستان کی حمایت ہو
کسی ایک موقع پر بھی اس امریکہ نامی اتحادی نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا بلکہ کئی مواقع پر “صریح دھوکہ” کیا۔۔
یہی اتحادی امریکہ ہے جس نے پاکستان سے ایف 16 جنگی جہازوں کے پیسے پکڑے اور بڑے تکبر سے جہاز اور پیسے دینے سے انکاری ہوگیاتھا۔۔
منافق لبڑل برگیڈ اور گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے سیاست دان امریکہ سے وفا کا دم بھرتے ہیں اور اسکی کٹھ پتلیاں ہیں اور بدقسمتی سے سادہ عوام کی بےشعوری کی وجہ سے انہیں سبز باغ دکھا دکھا کر انہی امریکی پٹھوٶں نے پاکستان کو امریکی کالونی بنادیا۔۔
یاد رکھیں۔۔
پاکستان صحیح معنوں میں اسوقت خودمختار ہوگا جب اس امریکہ نامی شیطان کی چھترچھایہ سے نکلے گا۔۔
اب آتے ہیں روس کی طرف جو امریکہ کا کھلا دشمن ہے۔جسکا نام ہمارے حکمران غلطی سے بھی اچھے الفاظ سے نہیں لیتے ریے ہیں کہ کہیں آقا امریکہ پوچھ گچھ نہ کرلے اور ناراض نہ ہوجاۓ۔
یہاں مجھے صاف گوٸی سے کہنا پڑے گا کہ پاکستان کا موجودہ وزیراعظم عمران خان واحد حکمران ہے جس نے دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایاک نعبد و ایاک نستعین واشگاف کہا اور دنیا کو اسلام فوبیا کی آگاہی دی۔جس سے عمران خان کےخلاف بیرون ملک اور بالخصوص اندرون ملک پروپیگنڈے کی انتہا کردی گٸی۔
ترکی ملاٸشیا کے علاوہ کسی بھی اسلامی ملک نے امریکہ کی وفاداری میں چوں تک نہ کی۔۔ لیکن عمران خان کے بعد اسکی ہاں میں ہاں ملاتے ہوۓ گریٹ مسلمان فاٸیٹر خبیب کے ملک روس کے صدر پیوٹن نے اسلام فوبیا پر دنیا کو یہ دبنگ پیغام ضرور دے دیا کہ پیغمبراسلام صلى الله عليه واله وسلم کے گستاخانہ خاکے آزادی اظہار نہیں بلکہ دل آزاری کا سبب ہیں۔۔
اللہ پاکستانی قوم کو درست اور غلط میں تمیز کرنے والا شعور دے اور وطن عزیز کو صحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ بناۓ۔۔
محمدطاہرسرویابلاگر
soroyatahir@gmail.com
تبصرے