امریکہ ، روس ، پاکستان تعلقات اور امریکہ کی کٹھ پتلی دیسی لبرل سیاستدان ،
روس نے یوکراٸن پر حملہ کیا تو کل سے پاکستانی لبڑلز بریگیڈ اور امریکی پٹھوٶں نے روس کو سخت جارح اور ظالم قرار دینے میں کوٸی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے اور اب پینترہ بدل کر یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ ”جو بھی ہو امریکی اہل کتاب ہیں اور ہم اہل کتاب امریکہ کے خلاف کیسے جاسکتے ہیں جبکہ روس کیمونسٹ ہےاور اس نے یوکراٸن پر بہت ظلم ڈھایا ہے“ تو میں ان دگڑدلوں سے پوچھنا چاہوں گا کہ دین اسلام کی توہین کن ممالک میں ہوتی ہے؟ انہی اور انہی کے اتحادی ممالک میں ہی کیوں ہوتی ہے؟ اور ہر اینٹی مسلم سرگرمی میں یہی کیوں پیش پیش نظر آتےہیں؟ دوستو۔۔! یاد رہے کہ یہی امریکہ ہے جس نے لیبیا شام عراق فلسطین افغانستان کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔۔ موجودہ دور کا انسانیت کا سب سے بڑا مجرم اور قاتل ہے۔۔ امریکہ کے مسلمانوں پر اتنے مظالم پر اس لبڑل برگیڈ کی زبانوں کو لقوہ کیوں ہوجاتا ہے کیوں انکو یہ سب بربریت نظر نہیں آتی کیوں یہ اندھے ہوجاتے ہیں اور کیوں انکو شام عراق فلسطین لیبیا کے بچوں کی چیخیں سناٸی نہیں دیتیں۔۔۔ کیوں انکے کان سننے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں ۔۔آخر کیوں یہ یوکراٸن کے غم میں ہلکان ہوۓ پڑے ہیں...