ن والوں کو ایک دفعہ پھر ہزیمت کا سامنا
مریم نواز نے مبینہ طور پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کی جسے اس نے کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا۔ اس ٹویٹ میں ایک طرف مریم نواز کی تو دوسری طرف نوازشریف کی تصویر ہے۔مریم نواز نے مبینہ تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کشمیر سے رشتہ بہت پرانا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ کا پوسٹمارٹم کیا تو مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈلر نے مبینہ طور پر فورا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔ مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے نے اگرچہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے سکرین شاٹ محفوظ کرلیا۔
تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مریم نواز اور نوازشریف آزادکشمیر میں ہیں جبکہ دونوں تصاویر میں درخت، پتے، زمین کی رنگت ایک جیسے ہیں۔نوازشریف کی جو تصویر استعمال کی گئی وہ دراصل لندن کی تھی، جسے ایک سوشل میڈیا صارف نے شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پورے پاکستان میں اگر نواز شریف کو کوئی مزید ذلیل کروا رہا وہ تو اسکی بیٹی مریم نواز ہے.
مریم نواز کے ٹویٹ کا سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم نواز پر طنز کیا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شائد وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا- ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا-
مریم نواز پر طنزیہ وار کرتے ہوئے شہباز گل نے مزید کہا کہ کمال ہے جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی۔
تبصرے