اشاعتیں

مئی, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یوم تکبیر مبارک ہو

تصویر
 ‏وفادار اور بےلوث لوگوں کو کریڈٹ لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی خاص کر جب بات اپنے وطن پر ہو۔۔ مگر یہاں ہر بندہ تاریخ کو روند کر، تاریخ کو مسخ کرکے گلا پھاڑتے ہوۓ کریڈٹ کا متمنی ہے۔  یاد رکھیں۔۔۔  ایسا کچھ وہی کرتے ہیں جو کچھ بھی نہیں کرتے۔۔ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے اور اس کی حفاظت تک کا سب سے بڑا کریڈٹ آئی ایس آئی کو جاتا ہے ۔۔ وہ آئی ایس آئی جسے چند شر پسند عناصر ملکی اور غیر ملکی عناصر کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کرتے ہیں۔ اور یہ وہی لوگ ہیں جو ایٹمی پاکستان کا کریڈٹ خود کو دیتے ہیں۔  نوٹ۔۔۔ یہ بھی یاد رہے کہ انتہاٸی مجبوری میں دستخط کروانے پر اس وقت کے وزیراعظم موصوف  شدید غصے میں تھے جس پر انہیں اس انتہاٸی اہم موقع پر چاغی میں بلایا تک نہیں گیا تھا۔۔ تمام پاکستانیوں کو یوم تکبیر مبارک ہو💖  *محمدطاہرسرویابلاگر*

ڈی جی خان کے لادھی گینگ کے خلاف آپریشن بلآخر شروع کر دیا گیا

تصویر
 ‏دو ماہ پہلے ڈیرہ غازی خان میں ہارون نامی لادھی گینگ کے رکن کا قتل ہوا۔۔ جس پر لادھی گینگ نے تین لوگوں کو اغوا کیا۔۔ گینگ سرغنہ خدابخش چاکرانی نے عدالت لگاٸی اور اپنے ہاتھ سے رمضان نامی مغوی کے بازو ناک کان کاٹ دیے اور باقیوں کو گولی مار قتل کردیا۔ اسکے بعد اپنی دھاک بٹھانے کیلیے اور ہراسمنٹ پھیلانے کیلیے  ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ ڈال کر اعلان کیا کہ جو بھی گینگ کا یا کوٸی مقامی بندہ میرے خلاف جاۓ گا اسکا انجام اس سے بھی بدتر کیا جاۓ گا۔۔ اور گزشتہ دن سے یہ ویڈیو پاکستان کے انصاف کے نظام کا بچا کھچا پردہ پھاڑ کر خوب واٸرل ہوٸی۔ ویڈیو واٸرل ہونے پر وزیراعلی پنجاب نے اسکا سخت نوٹس لیا اور وزیرداخلہ پنجاب اور دیگر انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز میں فیصلے لیے گٸے  اور آج پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب رینجرز بھی ڈیرہ غازی خان کے قبائلی  علاقوں  میں آپریشن کے لیے پہنچ چکی ہے ۔۔ اسکے علاوہ ضرورت پڑنے پر فضائی آپریشن بھی اسٹینڈ ٹو پر رکھا ہے۔  *محمد طاہر سرویا بلاگر*

ارض قدس کی مسلمانوں کیلیے اہمیت اور مسجد اقصی اور گنبد صخری کی تاریخ

تصویر
 *ارض قدس کی مسلمانوں کیلیے اہمیت۔۔۔*  مسجد اقصی حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلى الله عليه واله وسلم نے فرمایا کہ ” آدمی کا اپنے گھر میں نماز پڑھنا ایک نماز کے برابر ہے اور محلہ کی مسجد میں پچیس نمازوں کے برابر ہے اور جس مسجد میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے اس میں پانچ سو نمازوں کے برابر ہے مسجد اقصیٰ (بیت المقدس) میں پچاس ہزار نمازوں کے برابر، میری مسجد (مسجد نبویؐ) میں بھی پچاس ہزار نمازوں کے برابر اور مسجد الحرام (کعبہ) میں ایک لاکھ نمازیں ادا کرنے کے برابر ہے‘‘ (سنن ابن ماجہ) اسی کے ساتھ ساتھ جلیل القدر انبیاء حضرت ابراہیمؑ، حضرت اسحاقؑ، حضرت یعقوبؑ، حضرت ایوبؑ، حضرت یوسفؑ، حضرت دائودؑ، حضرت سلیمانؑ، حضرت موسیٰؑ اور حضرت عیسیٰؑ کو بھی اسی سرزمین سے نسبت رہی ہے۔  اسی لیے بجاطور پر اسے ’’انبیاء کی سرزمین‘‘ کہا جاتا ہے۔  علاوہ ازیں اصحابِؓ رسولؐ کی ایک قابل ذکر تعداد بھی اسی برکتوں والی زمین میں آسودہ خاک ہے۔ ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ زمین میں سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی ؟ تو ...

ایک اور جھوٹ

تصویر
ٹ ‏سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی خبر وائرل کی گئی کہ مفتی تقی لاہوری نے اپنی شاگردہ سے چوتھی شادی کرلی مگر یہ خبر جھوٹی ہے۔۔۔ ہمارا کام جھوٹی خبروں کو بےنقاب کرنا ہے مگر جو لوگ جھوٹ پھیلاتے ہیں شرم سےڈوب مریں   یہ شخص نہ تو مفتی ہے  نہ ہی لاہوری اور نہ ہی اس کا نام تقی ہے اسکے علاوہ نہ ہی وہ عورت اس کی شاگردہ ہے بلکہ اس کی بیوی ہے۔  وہ ورجینیا کا رہائشی عامر خان ہے جو کہ اسٹیٹ ایڈوائزر ہے اور یہ عید کے موقعہ کی فوٹیج ہے اور وہ لوگ ایسی تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہتے ہیں ۔۔ تو سوال یہ ہے کہ کون سے ایسے گھٹیا عناصر ہیں جو اسلام کے خلاف کسی نہ کسی بہانے سے ایسے پروپیگنڈے ترتیب دیتے ہیں۔۔  اور سادہ لوح پاکستانی مسلمان بغیر سوچے سمجھے اسے فورًا شٸیر کرنے پر تُل جاتے ہیں۔ خدارا اسلام دشمن قوتوں کا آلہ کار بننے سے پہلے اور کچھ بھی شٸیر کرنے سے پہلے آنکھیں کھلی رکھا کریں اور دماغ کی بتی جگا لیا کریں۔  *محمدطاہرسرویا بلاگر*

ترکی ،أیران ، اسراٸیل اور پاکستانی قوم

تصویر
  ”ایران بس اسراٸیل پر میزاٸیل پھینکنے ہی والا ہے۔۔۔ ترکی کے صدر اب اسراٸیل کو نہیں چھوڑے گا کیونکہ اس نے اسراٸیل کے خلاف بہت سخت بیان دیا ہے اب اعلان ہی باقی ہے۔۔۔“ دوستو۔۔! فلسطین کےمعاملے پر پاکستانی فرقہ پرست ٹولوں میں سے ایک ٹولہ ایران کی نہ نظر آنے والی بہادری کے گُن گا رہا ہے تو دوسرا گروہ ڈراموں میں دکھاٸی گٸی بہادری پر ترکی کو خلافت کے منصب پر فاٸز کیے بیٹھا ہے۔ اب حقیقت کے آٸینے میں دیکھیں تو یہ دونوں ممالک ایسا ہرگز نہیں کر سکتے کیونکہ ان کیلیے مفادات زیادہ مقدم ہیں۔ ایران میں دنیا کی دوسری بڑی یہودیوں کی تعداد آباد ہے اور ترکی کے اسراٸیل سے تجارتی تعلقات بہت مستحکم ہیں تو ایسےمیں صرف مسلکی بنیادوں پر یہ گروہ اپنے وطن کو چھوڑ کر ان ممالک کے”فداٸی“ بنے پھر رہے ہیں۔حالانکہ پاکستان تو ناجاٸز ریاست اسراٸیل کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتا یاد رکھیں۔۔ اپنےوطن سےمحبت سنت رسول صلى الله عليه واله وسلم ہے جسکا اظہار امام حسین رض نے بھی کیا۔۔ اپنے وطن کی قدر کریں ۔۔ کیونکہ وطن ہے تو ہم ہیں۔۔  وطن ہے تو ہم جو چاہے لکھ رہے ہیں اور جس کو چاہے سپورٹ کر رہے ہیں ۔۔  یہ صرف وطن جیس...

بھارتی پروپیگنڈا

تصویر
 اسوقت 54 اسلامی ملک کے نام پر طنزاً  پروپیگنڈا بھارت سے کیا جا رہا ہے۔۔  اور یہ بھارتی نام نہاد مسلمانوں نے پرسوں سے شروع کیا ہوا ہے ۔۔  اور بدقسمتی سے اسکا شکار پاکستانی حکومت مخالف جماعتوں کے کارکن ہوچکے ہیں۔۔   جو بھارتی لکھتے جارہے ہیں ۔۔ ان کو بغیر سوچے سمجھے حکومت کی دشمنی میں شٸیر ہمارے پاکستانی کرتے جارہے ہیں۔۔  ان کو اتنی عقل نہیں کہ یہ پروپیگنڈا عمران خان کی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہو رہا ہے۔ واضع رہے کہ بھارتی مسلمان ہندوٶں سے زیادہ پاک آرمی سے نفرت کرتے ہیں ۔۔ ان شااللہ اسلاف کی پیشین گوٸیوں کے مطابق پاک آرمی ہی وہ لشکر ہے جو غزوہ ہند لڑے گی اور پاک آرمی ہی یہودیوں سے آخری معرکہ لڑے گی۔۔  اور ایک اور بات یہ پاک آرمی ہی ہے جس کے دم پہ آزرباٸی جان آرمینیا سے فتح یاب ہوا۔۔  اور یہ پاک آرمی ہی ہے جس نے پچھلے مہینے ترکی کی کردوں کے خلاف حتمی فتح کیلیے اہم کردار ادا کیا۔۔  اور یہ پاک آرمی ہی ہے جس کی بہادری کی غیرجانبدار داستانیں سننی ہوں تو بوسنیا کے مسلمانوں سے سنیے ،فلسطین کے مجاہدین سے سنیے ،افغان مجاہدین سے سن...

فرنگی گٸے پَر قانونِ غلامی یہیں چھوڑ گٸے؟آخر کب اور کیسے ہم اس طوق سے چھٹکارہ پاٸیں گے؟

تصویر
 *فرنگی گٸے پَر قانونِ غلامی یہیں چھوڑ گٸے؟آخر کب اور کیسے ہم اس طوق سے چھٹکارہ پاٸیں گے؟؟*  انگریز بیورو کریسی اور افسران جنہوں نے برصغیر میں ملازمت کی ،جب واپس انگلینڈ جاتے تو انہیں وہاں کسی قسم کی عوامی نوکری کی کسی قسم کی کوٸی ذمہ داری نہیں دی جاتی تھی بلکہ انہیں آتے ہی ریٹاٸرڈ کر دیا جاتا تھا۔۔ وجہ اور دلیل یہ تھی کہ انہوں نے ایک غلام قوم پر حکومت کی تھی جس سے انکےاطوار اور رویے میں واضع فرق ہوتا تھا اسلیے اگر اس طرح کی کوئی ذمہ داری انہیں دی جاتی تو یہ آزاد انگریز قوم کو بھی اسی طرح ڈیل کرتے جس طرح یہ برصغیر کے غلاموں کے عادی ہو چکے تھے۔۔ برصغیر میں انگریزی بیوروکریسی کے اس مختصر تعارف کے ساتھ مذید پہچان کیلیے اس دور کا ایک مشہور واقعہ ملاحظہ کیجیے۔۔ ایک انگریز خاتون جس کا شوہر برطانوی دور میں برصغیر  میں سول سروس کا آفیسر تھا اس خاتون نے زندگی کے کئی سال اپنے شوہر کے ساتھ پاک و ہند کے مختلف علاقوں میں گزارے۔ یہاں ایک بات بتاتا چلوں کہ انگریز وطن واپسی پر اپنے سہانے بیتے دنوں پر ایک عدد کتاب ضرور لکھتے ہیں۔۔  ایسے ہی واپسی پر اس انگریز عورت نے بھی اپنی یادداشت...