ڈی جی خان کے لادھی گینگ کے خلاف آپریشن بلآخر شروع کر دیا گیا
دو ماہ پہلے ڈیرہ غازی خان میں ہارون نامی لادھی گینگ کے رکن کا قتل ہوا۔۔
جس پر لادھی گینگ نے تین لوگوں کو اغوا کیا۔۔
گینگ سرغنہ خدابخش چاکرانی نے عدالت لگاٸی اور اپنے ہاتھ سے رمضان نامی مغوی کے بازو ناک کان کاٹ دیے اور باقیوں کو گولی مار قتل کردیا۔
اسکے بعد اپنی دھاک بٹھانے کیلیے اور ہراسمنٹ پھیلانے کیلیے
ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ ڈال کر اعلان کیا کہ جو بھی گینگ کا یا کوٸی مقامی بندہ میرے خلاف جاۓ گا اسکا انجام اس سے بھی بدتر کیا جاۓ گا۔۔
اور گزشتہ دن سے یہ ویڈیو پاکستان کے انصاف کے نظام کا بچا کھچا پردہ پھاڑ کر خوب واٸرل ہوٸی۔
ویڈیو واٸرل ہونے پر وزیراعلی پنجاب نے اسکا سخت نوٹس لیا اور وزیرداخلہ پنجاب اور دیگر انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز میں فیصلے لیے گٸے
اور آج پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب رینجرز بھی ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کے لیے پہنچ چکی ہے ۔۔
اسکے علاوہ ضرورت پڑنے پر فضائی آپریشن بھی اسٹینڈ ٹو پر رکھا ہے۔
*محمد طاہر سرویا بلاگر*
تبصرے