ایک اور جھوٹ
سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی خبر وائرل کی گئی کہ مفتی تقی لاہوری نے اپنی شاگردہ سے چوتھی شادی کرلی مگر یہ خبر جھوٹی ہے۔۔۔
ہمارا کام جھوٹی خبروں کو بےنقاب کرنا ہے مگر جو لوگ جھوٹ پھیلاتے ہیں شرم سےڈوب مریں
یہ شخص نہ تو مفتی ہے نہ ہی لاہوری اور نہ ہی اس کا نام تقی ہے
اسکے علاوہ نہ ہی وہ عورت اس کی شاگردہ ہے بلکہ اس کی بیوی ہے۔
وہ ورجینیا کا رہائشی عامر خان ہے جو کہ اسٹیٹ ایڈوائزر ہے اور یہ عید کے موقعہ کی فوٹیج ہے اور وہ لوگ ایسی تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہتے ہیں ۔۔
تو سوال یہ ہے کہ کون سے ایسے گھٹیا عناصر ہیں جو اسلام کے خلاف کسی نہ کسی بہانے سے ایسے پروپیگنڈے ترتیب دیتے ہیں۔۔ اور سادہ لوح پاکستانی مسلمان بغیر سوچے سمجھے اسے فورًا شٸیر کرنے پر تُل جاتے ہیں۔
خدارا اسلام دشمن قوتوں کا آلہ کار بننے سے پہلے اور کچھ بھی شٸیر کرنے سے پہلے آنکھیں کھلی رکھا کریں اور دماغ کی بتی جگا لیا کریں۔
*محمدطاہرسرویا بلاگر*
تبصرے