شیرِخدا ، حیدر کرار ہیں مولا علی


 شیرِ خدا، حیدرِ کرّار ہیں مولا علیؑ

عَلَمِ حق، وقارِ دیں ہیں مولا علیؑ


علم کا بحرِ بے کراں ہیں مولا علیؑ

فضل و تقویٰ کی مثال ہیں مولا علیؑ


ذوالفقار سے مٹائے باطل کے فتنے

تیغ و حکمت کی پہچان ہیں مولا علیؑ


امینِ عدل و سخا، پیکرِ حلم و شجاعت

حق کے روشن مینار ہیں مولا علیؑ


مصطفیٰؐ کے جاں نثار، زوجِ بتولِ زہراؓ

اہلِ وفا کے سالار ہیں مولا علیؑ


حسنؓ و حسینؓ  شہزادوں کے ہیں بابا

گلشنِ رسالت کے افتخار ہیں مولا علیؑ


طاہرؔ یہی ہے آرزو، رب سے یہی التجا

کرے محبّوں میں شمار، مولا علیؑ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Maryum Aurangzeb Pmln's mother Tahira Aurangzeb's reality

ارض قدس کی مسلمانوں کیلیے اہمیت اور مسجد اقصی اور گنبد صخری کی تاریخ

جنرل باجوہ کو مشرف سمجھنا امریکی صدر ٹرمپ کی فاش غلطی ہے۔۔برطانوی تھنک ٹینک