سیاسی و مذہبی منافرت میں ڈوبے پروپیگنڈے
فیصل مسجد میں ادا کی جانے والی عید کی نماز کی مکمل ویڈیو جس کا چھوٹا سا کلپ صدر پاکستان کے حوالے سے غلط معلومات کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ غلطی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے نہیں بلکہ امام صاحب سے ہوئی اور وہ 3 تکبیرات مس کر گئے جس کی وجہ سے بہت سے نمازی کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔ پیچھے نمازی کے لقمہ دینے پر ایک رکعت کے بعد سلام پھیر دیا گیا اور پھر دوبارہ نماز عید ادا کی گئی۔ دوستو۔۔! کفار تو ایسی چیزیں ڈھونڈتے ہیں اور مسلمانوں پر ہرزہ سراٸی کیلیے ٹوہ میں لگے رہتے ہیں ۔مگر افسوس کفار کو یہ موقع ہمارے ہی لوگ باہم فراہم کرتے ہیں اور یہ سب کچھ سیاسی مداری اور مذہبی بغض میں مبتلا عناصر کرتے ہیں جن کو نہ اپنے ایمان کی فکر ہے اور نہ دین اسلام کی ۔ میں دو دن سے یہ جھوٹا پروپیگنڈا دیکھ رہا تھا جب حد سے بڑھ گیا تو میں یہ حقاٸق مجبور ہو کر پیش کر رہا ہوں کیونکہ اب پروپیگنڈے کفار نہیں سیاست اور اسلام کے لبادے میں موجود منافین کر رہے ہیں۔ جو کفار کو ایسی حرکات سے دلاٸل فراہم کر رہے ہیں۔ واضع رہےکہ صدر پاکستان عارف الرحمان علوی مشہور عالم دین مولانا حبیب الرحمان علوی کے فرزند ہی...