اشاعتیں

اکتوبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مسجد اقصیٰ بیت المقدس کے محافظ

تصویر
دنیا کی سب سے بڑی منافق قوم شاٸد ہم پاکستانی ہیں۔ بیت المقدس پر قبضہ کرنے کی خاطر، قبلہ اول کے محافظ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کیلیے یہودونصاری ایک ہوچکے ہیں اور ہم جیسے نام نہاد امتی ورلڈکپ  کی فکر میں پاگل ہوۓ پڑے ہیں۔ یاد رکھو فلسطینی مسلمان بچوں ، عورتوں ، نہتے مردوں بوڑھوں پر ہونے والی ظلم و بربریت انکی آزماٸش ہرگز نہیں  ہے بلکہ یہ ہمارے جیسے نام نہاد مسلمانوں کا امتحان ضرور ہے۔ فلسطینی مسلمان تو کنفرم جنتی ہیں جو اسلام کے قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت اپنے پیاروں کی لاشیں اور اپنے کٹے پھٹے جسموں سے بہتے خون کے ساتھ کر رہے ہیں۔  اب ہمیں طے کرنا ہے کہ ہم کس طرف کھڑے ہیں۔  اگر فلسطینی آج تاریخ رقم کرکے شہادتیں سینے لگا کر دنیا سے سرخرو ہو کر رخصت ہو رہے ہیں تو یاد رکھیں ہم نے بھی یہاں دنیا کی دلفریبیوں اور رنگینیوں میں سدا نہیں بیٹھے رہنا ایک دن ہم نے بھی آخرکار مرجانا ہے اگر جسموں میں غیرت ایمانی بچی ہے تو اللہ کے حضور پہنچنے اور آقا کریم صلى الله عليه واله وسلم کو اپنے چہرے دکھانے سے پہلے ایک بار اپنا محاسبہ ضرور کرلیں کس قدر ہمارے دل سیاہ ہوچکے ہیں کہ فلسطینی ...

اسراٸیل پر حملے کے اہم محرکات

تصویر
  *ان کے پاس ہتھیار اور طیارے ہیں ، اور ہمارے ساتھ اللّٰہ ہے* یہ بات آج فلسطینی غزہ کی ایک بہادر لڑکی نے اسوقت کہی ، جب فلسطینی شیروں نے غزہ کی سرحد پر صہیونی قابض فوج پر ایک بڑا حملہ کرکے ناجاٸز ریاست اسراٸیل کے سرحدی فوجی اڈے پر قبضہ کیا اور بہت سے صہیونی یہودی فوجیوں اور آبادکاروں کو گرفتار کرلیا۔۔  *دوستو۔۔!* صہیونی ناجاٸز ریاست اسراٸیل اور فلسطین کے تنازعات کے متعلق کچھ اہم چیزیں اور معلومات آپ سے شٸیر کرنا ضروری ہیں تاکہ آپ مذید اچھے طریقے سے معاملات سمجھ سکیں۔۔  انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آج بروز ہفتہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے گزشتہ سالوں کے دوران کیے گئے سب سے بڑے اس حملے میں 22 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حماس کی جانب سے جہاں ایک طرف ہزاروں راکٹ غزہ کی پٹی پر فائر کیے گئے وہیں مجاہدین بھی شہر میں داخل ہو گئے۔ صہیونی ناجاٸز ریاست اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔ جس کے بعد حماس کے رہنما محمد ضیف کا کہنا تھا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بہت ہو چکا ہے۔  دوستو۔۔! اب تھوڑا اس تنازعہ کے بیک گراٶن...