مسجد اقصیٰ بیت المقدس کے محافظ
دنیا کی سب سے بڑی منافق قوم شاٸد ہم پاکستانی ہیں۔ بیت المقدس پر قبضہ کرنے کی خاطر، قبلہ اول کے محافظ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کیلیے یہودونصاری ایک ہوچکے ہیں اور ہم جیسے نام نہاد امتی ورلڈکپ کی فکر میں پاگل ہوۓ پڑے ہیں۔ یاد رکھو فلسطینی مسلمان بچوں ، عورتوں ، نہتے مردوں بوڑھوں پر ہونے والی ظلم و بربریت انکی آزماٸش ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے جیسے نام نہاد مسلمانوں کا امتحان ضرور ہے۔ فلسطینی مسلمان تو کنفرم جنتی ہیں جو اسلام کے قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت اپنے پیاروں کی لاشیں اور اپنے کٹے پھٹے جسموں سے بہتے خون کے ساتھ کر رہے ہیں۔
اب ہمیں طے کرنا ہے کہ ہم کس طرف کھڑے ہیں۔
اگر فلسطینی آج تاریخ رقم کرکے شہادتیں سینے لگا کر دنیا سے سرخرو ہو کر رخصت ہو رہے ہیں تو یاد رکھیں ہم نے بھی یہاں دنیا کی دلفریبیوں اور رنگینیوں میں سدا نہیں بیٹھے رہنا ایک دن ہم نے بھی آخرکار مرجانا ہے اگر جسموں میں غیرت ایمانی بچی ہے تو اللہ کے حضور پہنچنے اور آقا کریم صلى الله عليه واله وسلم کو اپنے چہرے دکھانے سے پہلے ایک بار اپنا محاسبہ ضرور کرلیں کس قدر ہمارے دل سیاہ ہوچکے ہیں کہ فلسطینی مسلمان بھاٸیوں ، بہنوں ،بچوں اور بزرگوں کی ضمیروں کو جنجھوڑتیں پکاریں ہم پر کچھ اثر نہیں کر رہیں۔ خدارا ہوش میں آٶ اور دنیا کمانے والے اپنے حکمرانوں کو بھی غیرت دلاٶ ۔ جو چپ سادھ کر جانب امریکہ سجدے میں پڑے ہیں۔
علامہ اقبال نے فرمایا تھا۔
اے طاٸرلاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
*محمدطاہرسرویابلاگر*
soroyatahir@gmail.com
تبصرے