اشاعتیں

جنوری, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

دیس کے مہاجر

تصویر
 کراچی میں ایک بار پھر وہی پرانی سیاست شروع ہوچکی ہے وہی جوڑ توڑ اور وہی مہاجر مہاجر کے لسانی ، نسلی تعصب سے بھرپور نعرے۔۔ کتنی عجیب و غریب بات ہے کہ پاکستان معرض وجود میں آۓ 75 سال ہوچکے، اگلی نسلیں بھی قبرستان کے دہانے پر بیٹھی ہیں۔ مگر پھر بھی ہم اپنے وطن میں اپنے آپ کو مہاجر کہتے ہیں۔۔ جب صحابہ کرام رض نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو وہ مہاجرین کہلاۓ لیکن بعد ازاں مدینے میں انکی جو اولاد پیدا ہوٸی وہ مہاجر نہیں اہل مدینہ کہلاٸی۔ اسی طرح برصغیر میں مسلمانوں کیلیے الگ وطن پاکستان بنایا گیا اور یہاں بھی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ہجرت کرکے پہنچی۔  دوران ہجرت ہندو، سکھ بلواٸیوں نے قافلوں پر حملے کرکے لاکھوں مسلمان شہید کیے مسلمان عورتوں ، لڑکیوں کے ریپ کیے۔ ظلم کی انتہا کی گٸی۔ اس پر سوال زہن میں آتا ہے کہ کیا وہ لاکھوں قربانیاں دینے والے ہمارے بزرگ صرف کراچی کے مہاجر مہاجر کا راگ الاپنے والوں کے باپ دادا تھے؟؟  تو جواب ہے کہ بالکل نہیں۔۔ مسلمانوں کے اس قتل عام میں سب سے زیادہ تعداد پنجابی مسلمان مہاجرین کی تھی۔ جن کی اکثریت پنجاب ہی میں آباد ہوٸی۔ لیکن آپ نے کبھی بھی پنجاب کے ...

میڈیا، سوشل میڈیا پر روبیضہ کی تباہ کاریاں

تصویر
 *میڈیا ، سوشل میڈیا پر روبیضہ کی تباہ کاریاں*  پاکستان میں کچھ سالوں سے جھوٹے پروپیگنڈوں اور بہتان تراشیوں میں بہت تیزی آٸی ہے۔ اسکا بڑا سبب ہمارے لوگوں کی اکثریت ہے جو شخصیت پرستی میں اتنا آگے نکل جاتی ہے کہ اس شخصیت کے مخالفین کے اچھے کاموں کو بھی بُراٸی ثابت کرنے پر تُل جاتی ہے۔ یہی لوگ ہیں جو بغیر کسی تحقیق کے پروپیگنڈے میں پھنس کر اسے آگے پھیلا کر کامیاب کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”دجال کے خروج سے پہلے چند سال دھوکا و فریب کے ہوں گے۔ سچے کو جھوٹا بنایا جائے گا اور جھوٹے کو سچا بنایا جائے گا۔ خیانت کرنے والے کو امانت دار بنا دیا جائے گا اور امانت دار خیانت کرنے والا قرار دیا جائے گا اور ان میں روبیضہ بات کریں گے۔ پوچھا گیا روبیضہ کون؟  فرمایا گھٹیا (فاسق و فاجر) لوگ۔ وہ لوگوں کے اہم معاملات پر بولا کریں گے۔ (مسند احمد 1332، مسند ابی یعلی 3715، السنن الواردۃ فی الفتن) آجکل کے دور میں میڈیا اور سوشل میڈیا کی اکثریت روبیضہ کی تشریح پر پوری اترتی ہے۔  یہی روبیضہ اصل سچ، اصل حقیقت اور صحیح تصویر پیش کرنے والے کو اس قدر...

نٸے سال کا پیغام

تصویر
نیا سال آیا ،کروڑہا سال گزر گٸے اور بھی آٸیں گے لیکن ، گفتارِ توکل را ، لا غالب الا اللہ معراجِ رجا ہے کیا ، لا غالب الا اللہ فرعون ہو کہ قیصر دارا ہو سکندر ہو مغلوبِ یدِ بیضا ، لا غالب الا اللہ پامرد صفت ہونا ہے شرطِ جہاں بانی زر جہدِ مسلسل کا ، لا غالب الا اللہ ملت کی تباہی سے مجروح تو ہوں لیکن کہتا ہے دلِ بینا ، لا غالب الا اللہ غرناطہ کے منبر سے آتی ہے صدا اب تک ماضی ہو کہ ہو فردا ، لا غالب الا اللہ شیوا کو اگر پھر سے سودا ہے خدائی کا شاہد ہے لبِ جمنا ، لا غالب الا اللہ آزر کے تراشے ہیں جمہور و امارت سب اٹھ مردِ خلیل آسا ، لا غالب الا اللہ (محمدعبداللہ علی) اللہ کے سوا کسی کا کچھ بھی غلبہ نہیں ، صرف وہی قادر مطلق غالب و دانا  ہے جو جب چاہیے ہلکی سی کُن کے ساتھ ۔ تقدیریں بدل دیتا ہے💖  *محمدطاہرسرویا بلاگر*