ایک اور واٸرل ویڈیو والا مفتی گرفتار


 *مفت ای عزیز کی حمایت میں اصحاب رسول  صلى الله عليه واله وسلم کی توہین کرنے والا مفتی گرفتار* 


 پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مفتی اسماعیل طورو نامی شخص کو پولیس نے ایک وائرل ویڈیو بیان کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے جس میں‌وہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیزالرحمان کی حمایت کر رہے ہیں.

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں‌درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق جامع مسجد اقصیٰ ریلوے سکیم نمبر سات کے پیش امام مفتی اسماعیل طورو نے مفتی عزیزالرحمان کے طالب علم کے ساتھ جنسی عمل کے حوالے سے ویڈیو بیان ریکارڈ کر کے وائرل کیا جس پر علاقے میں ان کے خلاف شدید اشتعال پھیلا۔۔

تھانہ رتہ امرال میں تعینات پولیس اہلکار عمران طاہر کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق پیر کی شام ریلوے سکیم نمبر سات کی جامع مسجد اقصیٰ کے باہر مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو سخت مشتعل تھے.

پولیس اہلکار کے مطابق جب انہوں نے مقامی لوگوں‌سے جذبات اور غم و غصے کی وجہ معلوم کی تو بتایا گیا کہ ‘مسجد کے خطیب مولوی اسماعیل طورو نے لاہور کے مفتی عزیز والے واقعے کے بعد ان کے حق میں اپنی مسجد میں کچھ مولوی اکھٹے کر کے تقریر کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرائی اور الزام لگایا کہ ایسے واقعات صحابہ کرام کے دور میں‌ بھی ہوئے۔۔

مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ مفتی عزیز کی پردہ پوشی کرتے ہوئے مفتی اسماعیل طورو نے صحابہ کرام رض کی توہین کی.

مقامی پولیس نے مفتی اسماعیل طورو کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے.

خیال رہے کہ مفتی اسماعیل طورو کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین سخت ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں.

 *محمد طاہرسرویا*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Maryum Aurangzeb Pmln's mother Tahira Aurangzeb's reality

جنرل باجوہ کو مشرف سمجھنا امریکی صدر ٹرمپ کی فاش غلطی ہے۔۔برطانوی تھنک ٹینک

ارض قدس کی مسلمانوں کیلیے اہمیت اور مسجد اقصی اور گنبد صخری کی تاریخ