نت نٸے پروپیگنڈے کی شکار قوم

‏منافقین حضرات  ٹویٹ یا پوسٹ اردو میں لکھ رہے ہیں کہ عمران خان اسلام آباد میں مندر بنا رہا ہے حالانکہ اسلام آبادمیں 10 مندر پہلے سے موجود ہیں اور مذکورہ مندر 2017 میں منظورہوا تھا جسکا افتتاح خود نوازشریف نے کیا تھا۔
اور پھر یہی منافقین مخصوص ایجنڈے پر انگریزی میں لکھتے ہیں کہ عمران نے اسامہ کوشہید کہہ دیا۔
امریکی ایجنٹ ، بھارتی ایجنٹ، افغانی ایجنٹ سب ملکر یکجان ہو کر یہ پروپیگنڈا کس لیے اور کیوں کر رہے ہیں؟؟
آخر پاکستانیوں کو عقل کب آۓ گی؟

 کیا کسی پٹواری ، جیالے میں اتنی بھی عقل یا وطن پرستی نہیں بچی کہ وہ اس پر غیر جانبدار ہو کر سوچ ہی لیں ۔۔
 کیوں ان ستیاناستدانوں کی جنگ کو اپنی ذاتی جنگ بنا کر لڑ رہے ہیں اور نقصان صرف اپنے ہی وطن کا کر رہے ہیں؟
کیوں ان خبیث امرا کی سیاہ کاریوں کے دفاع میں اتنا دور نکل گٸے ہیں کہ انہیں اب واپسی  ممکن نظر نہیں آ رہی ؟
آخر کب وہ پٹواری ، یوتھیے، جیالے اور جماعتیے جیسے القاب سے باہر آ کر پاکستانی بنیں گے؟
یاد رکھیں۔۔
جس دن ہم سب متحد ہو کر پاکستانی بن گٸے اسی دن ہمارا وطن ترقی و کامرانی کی جانب گامزن ہو جاۓ گا۔ 
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ سب پاکستانیوں کو شعور کی دولت سے نوازے تاکہ انہیں حق و باطل کی پہچان ہو سکے اور انکی گاڑی درست ٹریک پر چڑھ سکے۔
محمد طاہرسرویا بلاگر

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Maryum Aurangzeb Pmln's mother Tahira Aurangzeb's reality

جنرل باجوہ کو مشرف سمجھنا امریکی صدر ٹرمپ کی فاش غلطی ہے۔۔برطانوی تھنک ٹینک

ارض قدس کی مسلمانوں کیلیے اہمیت اور مسجد اقصی اور گنبد صخری کی تاریخ