بھارت کا موجودہ جنگی جنون اور پاکستانی عوام کیلیے الرٹ

مشرق و مغرب کی سرحدیں،
تیزی سے  بدلتے ہوئے  حالات۔۔۔

مسلسل تین دن سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج پر کشمیری مجاہدین قہر بن کر ٹوٹ رہے ہیں۔
بھارتی افواج اور مودی سرکار سخت غم و غصے کے عالم میں ہیں۔ بھارتی میڈیا آگ اگل رہا ہے  مودی اور آرمی چیف کے بیانات بھی یکے بعد دیگرے آرہے ہیں ۔۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ہم کرونا سے بعد میں لڑیں گے پہلے مظفر آباد پر قبضہ کریں گے یعنی پاکستانی کشمیر پر قبضہ کریں گے.۔
 تو پیارے ہم وطنو۔۔!
 اس بیان کو صرف ہنسی مزاق یا زبانی جمع خرچ مت سمجھیے۔۔۔ بلکہ بھارت پاکستان پر حملے کیلیے پوری طرح تیاری کر چکا ہے۔۔۔

آپکو یاد ہونا چاہیے کہ جب بھارت پچھلے سال فروری میں پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد دنیا بھر میں زلیل و رسوا ہوا تھا اس وقت سے پاگل کتے کی طرح پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ بھارت اس دوران اربوں ڈالرز کے جنگی سازوسامان کے معاہدے کر کے بہت سا جنگی سامان خرید بھی چکا ہے۔۔۔

جن میں سے قابل ذکر  فرانس کے رافیل طیارے ہیں۔
 پاکستان سے مار کھانے کے بعد جلد ہی انڈیا نے رافیل طیاروں کی ڈیل کو عملی جامہ پہنایا تھا اور 32 رافیل جہازوں کی پہلی کھیپ فرانس سے منوا حاصل کر چکا ہے۔
 روس سے S.400 میزائل ڈیفینس سسٹم  اور اس کے علاوہ اسرائیل سے بےشمار سپائیک ٹو میزائلز اور سپائیک ٹو ایڈوانس میزائلز بھی خرید چکا ہے۔۔۔

اس وقت بھارت مختلف ممالک سے جنگی سازوسامان کے انبار لگا چکا ہے۔
اب بھارت پاکستان پر یا آزادکشمیر پر کسی بھی وقت بڑا مس ایڈوینچر کر سکتا ہے۔
ایل او سی پر چل رہی مسلسل جھڑپیں اور وزیرستان میں چل رہی پی ٹی ایم کی بغاوت اور وزیرستان میں آئے روز فوجی قافلوں پر حملے، بلوچستان میں دہشتگردوں کی تیز ہوتی کارروائیاں یہ سب کچھ سوچی سمجھی پلاننگ کا حصہ ہیں۔۔۔

دشمن اپنی اسی ناپاک پلاننگ کے تحت آگے بڑھ رہا ہے کہ پاکستان کو مشرق و مغرب دونوں سرحدوں پر انگیج کر کے بڑا نقصان پہنچایا جائے۔
پرسوں ڈی جی آئی ایس پی آر کا ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو سب کچھ واضع کر رہا تھا کہ دشمن کے ارادے کیا ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کھلے الفاظ میں بتا دیا کہ ہم کسی بھی محاز پر دشمن کی کسی بھی شرانگیزی کو آہنی ہاتھوں سے جواب دیں گے۔۔۔

بہرحال حالات اب بڑی جنگ کی طرف بڑھتے دکھاٸی دے رہے ہیں ۔۔
قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
 پندرہ لاکھ  بھارتی فوج+ پانچ لاکھ افغان آرمی+ پی ٹی ایم، داعش بی ایل اے، بی آر اے و دیگر دہشتگرد تنظیمیں ایک ساتھ ایکٹیو ہو چکی ہیں۔
 آپ مشرق و مغرب کے حالات سے ضرور آگاہ ہوں اس وقت ہماری مسلح افواج تقریباً حالت جنگ میں ہیں۔۔۔

متحد رہیئے اور اپنی صفوں میں اتحاد قاٸم کیجیے ۔۔
 اپنی محافظ افواج کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے۔
 بحیثیت قوم متحد رہ کر کسی بھی غیر متوقع اور غیر معمولی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلیے تیار رہیں ۔۔۔
بوقت ضرورت ہمیں دفاع دین و ملّت میں آگے بڑھ کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔۔

الله ہماری مسلح افواج کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین ۔۔
مُحَمَّد طاہرسرویا بلاگر

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Maryum Aurangzeb Pmln's mother Tahira Aurangzeb's reality

جنرل باجوہ کو مشرف سمجھنا امریکی صدر ٹرمپ کی فاش غلطی ہے۔۔برطانوی تھنک ٹینک

ارض قدس کی مسلمانوں کیلیے اہمیت اور مسجد اقصی اور گنبد صخری کی تاریخ