کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے فاٸنل کا انوکھا واقعہ
*آسٹریلیا کا نڈر سپوت*
کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج بھارت کے شہر احمدآباد میں ورلڈکپ کا فاٸنل میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا کھیلا جا رہا تھا ۔
تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگ لاٸیو اسٹیڈیم ،گردونواح اور کروڑوں لوگ یہ میچ ٹی وی اسکرینوں پر دیکھنے میں مصروف تھے کہ اچانک گراونڈ گِرل پھلانگ کر ماسک پہنے ایک لڑکا دیوانہ وار بھاگتا ہوا پچ پر پہنچ گیا اور ویراٹ کوہلی سے بغلگیر ہوگیا۔
لیکن بات اس سے بھی زیادہ اہم اسلیے تھی کہ اس نے جو شرٹ پہنی ہوٸی تھی اس پر Stop Bombing Palestine یعنی فلسطین پر بمباری بند کرو لکھا ہوا تھا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لڑکے نے خصوصی طور پر فلسطین کیلیے مٶثر آواز اٹھانے کیلیے بھارت کا سفر کیا تھا۔
یہ فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز تھا۔ اس جانباز لڑکے نے جان کی پروا نہ کرتے ہوۓ دنیا کو منفرد طریقے سے واضع پیغام دیا کہ فلسطین معاملے پر دنیا بھر کی عوام کس طرف ہے۔
واقعہ کے فوری بعد میچ انتظامیہ حرکت میں آٸی تو میچ کچھ دیر روکنا پڑ گیا۔۔
لڑکے کو پکڑ لیا گیا ، شاٸد برسوں جیل میں رہے لیکن آسٹریلیا کا یہ سپوت ناچ گانے میں مصروف عام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام مسلم امہ کے حکمرانوں کے ضمیر ضرور جھنجھوڑ گیا۔۔
یاد رکھیں حکمران غیرمسلم یا اغیار کے غلام ہوتے ہوۓ بزدل ضرور ہونگے مگر عوام میں ابھی بھی غیرتمند لہو رکھنے والے موجود ہیں جن میں انسانیت کا درد محسوس کرنے والی حس بھی پوری طرح قاٸم و داٸم ہے۔ اللہ اس نوجوان کی حفاظت فرماۓ اور فلسطین کے مسلمانوں پر خصوصی کرم فرماۓ ۔آمین
*محمدطاہرسرویا بلاگر*
soroyatahir@gmail.com
تبصرے