صدر عارف علوی کا جھوٹی خبریں پھیلانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے پر زور
صدر عارف علوی نے جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کرنے پر زوردیا ہے
صدر عارف علوی نے جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کرنے پر زوردیا ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں افراتفری پھیلتی ہے اورلوگوں کو گمراہ کیاجاتا ہے ۔
وہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے منگل کے روز اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے ۔صدر نے کہاکہ میڈیا کو اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردارادا کرنا چاہیے اور غلط اطلاعات پھیلانے سے اجتناب کرناچاہیے ۔
انہوں نے پیمرا پرزوردیا کہ اطلاعات ، تعلیم اورانٹرنیٹ کے معیار کو اصلاحات کی آزادانہ اور باآسانی رسائی کے ذریعے بہتر بنائیں۔انہوں نے کہاکہ جھوٹی خبریں پھیلانا اسلام کی روح کے منافع ہے اور میڈیا کے ایڈورٹوریل بورڈ اور علما کی ذمہ داری ہے کہ جھوٹی خبروں کے مسئلے میں لوگوں کی رہنمائی کریں۔چیئرمین پیمر نے سالانہ رپورٹ 20-2019 صدر کو پیش کیا اور ان کو آزاد اور غیرجانب دارالیکٹرانک میڈیا کو فروغ دینے میں اپنے ادارے کے کردار کے بارے میں بتایا ۔
تبصرے