ریاست مدینہ اور لارڈ میکالے

‏”اسلام ، ریاست مدینہ اور لارڈ میکالے“

اللہ تعالیٰ نے نبی اکرمﷺ کے زریعے قیامت تک مسلمانوں کی بھلاٸی اور رہنماٸی کیلیے معاشرتی قوانین وضع کر دیے تھے ، جس کو ہم اسلامی قوانین کا نام دیتے ہیں۔

کیا پاکستان اسلامی ملک ہے؟؟
تحریر۔۔ مُحَمَّد طاہر سرویا

اگر ہے تو اللہ کے قانون میں نعوذ باللہ کونسی خامیاں ہیں
کہ لارڈ میکالے ‏
کا قانون ہمارے اس اسلامی ملک میں افضل  ہے؟
اللہ کے قانون کو پس پشت ڈال کر لارڈ میکالے کو نام نہاد ریاست مدینہ کے ٹھیکیداروں نے کیوں بھگوان بنایا ہوا ہے؟؟

اے پاکستان کے حکمرانو ۔۔!

یا تو اللہ کا وضع کردہ قانون پاکستان میں نافض کیا جاۓ یا پھر
پاکستان کو اسلامی جمہوریہ اور ریاست مدینہ کہنا چھوڑ دیں۔۔

کیونکہ ‏

ایسا کہنا بہت بڑی منافقت اور شعاٸر اسلام کا تمسخر اڑانا ہے۔

پاکستان میں راٸج  قانون جہاں مخصوص طبقے کی بدکاریوں اور حرام کاریوں کیلیے محافظ کے طور پر کام کرتا ہے ، وہیں عوام الناس کیلیے سخت تکلیف اور پریشانیوں کا باعث ہے۔

آخر کب یہ نظام بدلے گا ۔۔۔؟؟؟
کون یہ نظام بدلے گا۔۔؟؟
کیسے آۓ گا انقلاب؟؟

کیا ایسی عوام کے ہوتے ہوۓ  انقلاب آسکتا ہے؟ ، جو ملک کے اُمرا کو خوش کرنے کیلیے انہیں کی گاڑی کے نیچے آنا فخر سمجھتے ہوں ۔۔
جو انکی لوٹ مار کو زاتی جنگ بنا کر ڈیفنڈ کرتے ہوں ۔۔
جس عوام کے اندر پچھلی امتوں کی ساری براٸیاں موجود ہوں اور اسکا بڑا حصہ توبہ کی بجاۓ اس پر فخر کرتا ہو۔۔
ایسی قوم ترقی نہیں کرتی البتہ  زوال پذیر ضرور ہوتی ہے۔
یاد رکھیے۔۔!
 ایسی قوموں میں  انقلاب نہیں عذاب آیا کرتے ہیں اور ایسی قومیں پستی کے گڑھوں میں بہت دور تک دھنس جاتیں ہیں۔
احتساب سب کا ہونا چاہیے مگر سب سے پہلے اپنا محاسبہ ضروری ہے۔۔۔
کل پرودرگار کے سامنے ہم نے دنیا میں کی گٸی کماٸی کے ساتھ پیش بھی ہونا ہے۔۔
 بہت سخت اور کڑے احتساب کے دن کو مت بھولیں ۔۔۔
مُحَمَّد طاہرسرویا بلاگر
Soroyatahir@gmail.com

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Maryum Aurangzeb Pmln's mother Tahira Aurangzeb's reality

جنرل باجوہ کو مشرف سمجھنا امریکی صدر ٹرمپ کی فاش غلطی ہے۔۔برطانوی تھنک ٹینک

ارض قدس کی مسلمانوں کیلیے اہمیت اور مسجد اقصی اور گنبد صخری کی تاریخ