کرغیزستان میں پاکستانی طلبا پر حملے مکمل تفصیل

*کرغیزستان میں مقامی جتھوں کے پاکستانی و غیرملکی طالبعلموں پر حملوں کے محرکات اور اسکی تفصیل* کرغیزستان کے شہر بشکیک میں تقریباً 10 ہزار پاکستانی طالبعلم میڈیکل اور مختلف شعبہ جات کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ، بنگلہ دیشی اور عرب ممالک کے طالبعلم بھی وہاں زیرتعلیم ہیں ۔ کرغیزستان ایک ترقی پزیر ملک ہے جو سینٹرل ایشیا میں تاجکستان کے بعد غریب ممالک میں دوسرا نمبر رکھتا ہے۔ 1991 میں روس سے آزادی حاصل کرنے والا ، 90 % مسلم اکثریت رکھنے والا ملک کرغیزستان شاٸد غربت کی وجہ سے اس حال تک جا پہنچا ہے کہ اسنیچنگ اور معمولی بات پہ لڑاٸی جھگڑا وہاں کا معمول بن کے رہ گیا ہے ۔ موجودہ سانحہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ 16 مٸی کو دارلحکومت بشکیک میں چند کرغیزستانیوں نے ایک مصری طالبہ سے قیمتی سامان اور پرس چھیننے کی کوشش کی اور اس دوران اس مصری طالبہ سے نازیبا حرکات بھی کیں۔ عین اسی دوران مصری عربی طالبعلم نوجوان وہاں پہنچے تو ان کرغیزستانیوں نے ان سے ہاتھا پاٸی شروع کردی، جس پر مصری عربی طالبعلموں نے انہیں پکڑ جم کر پٹاٸی کی۔ موقع پر موجود کچھ کرغیز لوگوں نے ویڈیو بنا ...